کھیل

بابراعظم کےسامنےغلطی نہیں ہوسکتی،راشد خان کا اعتراف

افغان کرکٹرنےپاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کودنیا کی ٹاپ تین لیگزمیں سے ایک قراردیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سےدہائی کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹرقراردیےجانےوالےراشد خان بھی قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کےمعترف ہوگئےہیں۔ راشد خان نےویرات کوہلی،ولیمسن،روٹ،اسمتھ اوربابراعظم کودنیا کےٹاپ پلیئرقراردیا۔ انہوں نےکہا کہ بابراعظم ایسا بیٹسمین ہےجس کےسامنےکوئی غلطی نہیں ہوسکتی ہے۔ افغان کرکٹرنےپاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کودنیا کی ٹاپ تین لیگزمیں سے ایک قراردیا ہے۔

راشد خان پہلی پی ایس ایل کا حصہ بننےپرپرجوش ہیں اورکہا کہ میں لاہورقلندرزکواپنی پرفارمنس سےبہترین نتائج دلانےکی کوشش کروں گا۔ اس سےقبل لاہورقلندرزکےکپتان سہیل اخترکہہ چکےہیں ہم پی ایس ایل 6 میں کارکردگی کےتسلسل کوبرقراررکھنےکےلیےتیارہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راشد خان،شاہین شاہ آفریدی اورمحمد حفیظ کےساتھ دنیا کےٹاپ تھری بولرزہمارے پاس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button