کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکااسپانسرشپ کا معاہدہ ہوگیا

سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورنجی ادارے کےدرمیان اسپانسرشپ کا معاہدہ طےپاگیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورنجی ادارے کےدرمیان اسپانسرشپ کا معاہدہ طےپاگیا، گلیڈی ایٹرزکی جانب سےندیم عمرنےدستخط کردیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورنجی کمپنی کےدرمیان اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب ہوئی،اس موقع پراسپانسرادارے کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پرپی ایس ایل کی فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمالک ندیم عمرکا کہنا ہےکہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں چیلنجزکا سامنا ہے۔ انھوں نےکہا کہ ٹورنامنٹ کوسب نےمل کرکامیاب بنانا ہے۔ ندیم عمرنےکہا کہ مکمل طورپرنا سہی لیکن تماشائیوں کی محدود تعداد کواسٹیڈیم آنےکی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button