کھیل

لاہورقلندرزکےکرکٹرآغا سلمان کیا کردکھانا چاہتےہیں؟

آغا سلمان نےکہا کہ وہ اس بارایونٹ میں لاہورقلندرزکوجتوانےمیں اہم کردارادا کریں گے

لاہورقلندرزکےکرکٹرآغا سلمان کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل 6 کیلئےبھرپورتیاری کی ہے،لاہوریوں کےسامنےفائنل جیتنےکا ہدف ہے،ہیڈ کوچ عاقب جاوید کےپلان کےمطابق 6 گھنٹےٹریننگ کرتا ہوں۔ آغا سلمان نےکہا کہ وہ اس بارایونٹ میں لاہورقلندرزکوجتوانےمیں اہم کردارادا کریں گے،گزشتہ ایڈیشن میں لاہورقلندرزکی ٹیم فائنل کھیلی،اس مرتبہ جیتنےکی کوشش کریں گے ،جبکہ میرا ہدف لاہورمیں لاہورکےعوام کے سامنےپی ایس ایل کا فائنل جیتنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پی ایس ایل 2018 کیلئےلاہورقلندرزمیں آنا کیرئیرکا ٹرننگ پوائنٹ تھا،ایک بارپھرلاہورقلندرزکا حصہ بننے پرخوش ہوں۔ آغا سلمان نےکہا کہ رواں سیزن میں کامیابی کےلیےبڑی محنت کی ہے،کیرئیرمیں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن محنت نہیں چھوڑی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button