کھیل

عمراکمل کے لیےانتظارکی گھڑیاں طویل ہونے لگیں

عمراکمل کیس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ میں ایک بارپھرتوسیع کر دی گئی ہے

قومی کرکٹرعمراکمل کےکیس میں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 19 فروری تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانےکی تاریخ میں 31 مارچ تک کی توسیع کردی ہے۔ عمراکمل کے لیےانتظارکی گھڑیاں طویل ہوتی جا رہی ہیں ، محفوظ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ پر تاریخ دی جانےلگی ، کھیلوں کی ثالثی عدالت نےایک بارپھرفیصلہ سنانےکےلیےتاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

زرائع کا کہنا ہےکہ عمراکمل کیس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ میں ایک بارپھرتوسیع کر دی گئی ہے، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 19 فروری تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانا تھا لیکن اب تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 31 مارچ تک کسی بھی وقت محفوظ فیصلہ سنا دیا جائے گا ، کرکٹر عمر اکمل اور پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی ۔

پی سی بی نے 36 ماہ کی سزا 18 ماہ ہونے پراپیل دائرکی تھی جبکہ عمراکمل نےآزاد ایڈ جیوڈیکٹرکی جانب سے 18 ماہ کی سزا پراپیل کی تھی ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرعمراکمل کوسزا سنائی گئی تھی، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کیس کی سماعت کےبعد یکم دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button