کھیل

ڈیرن سیمی کو یہ فن خوب آتا ہے؟کامران اکمل بول پڑے

کامران اکمل نےکہا کہ ڈیرن سیمی نےپلیئرزکوکافی اعتماددیا،انہیں پلیئرسےپرفارم کرانےکا فن آتا ہے

پاکستان سپُرلیگ (پی ایس ایل ) کی ٹیم پشاورزلمی کےسینئرکرکٹرکامران اکمل کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کےلیےاچھی تیاریاں ہیں،ارادہ یہی ہےکہ اچھےسےاچھا کھیلوں، ٹی ٹوئنٹی میں اگردن اچھا ہوتوکھلاڑی ڈیڑھ سوبھی کرلیتا ہے۔ کامران اکمل نےکہا کہ زلمی کا اچھا کمبی نیشن ہے،جہاں کمی تھی ان کوڈرافٹ میں پورا کردیا،پشاورزلمی کا ماحول بہت زبردست ہے،زلمی میں پلیئرزکوکافی کمفرٹ لیول دیا ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مثبت سوچ کےساتھ میدان میں اتروں گا،کوشش ہوگی کہ کوچ اورکپتان کےاعتماد پرپورا اتروں، کوشش ہوگی کہ اپنا سوفیصد دوں اورٹیم کوایک اچھا آغازفراہم کروں۔ کامران اکمل نےکہا کہ ڈیرن سیمی نےپلیئرزکوکافی اعتماد دیا،انہیں پلیئرسےپرفارم کرانےکا فن آتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کوشش یہی ہوتی ہےکہ ایسا کروں کہ ٹیم کو فائدہ ہو،ذاتی رکارڈزکا نہیں سوچتا،یہی سوچتا ہوں کہ ٹیم کوکیسےفائدہ ہو، پہلا ہدف پلےآف کیلئےکوالیفائی کرنا پھرآگےجاکرٹائٹل جیتنا ہے۔

کامران اکمل نےکہا کہ جب ڈیوڈ ملرآجائیں گےتوہماری بیٹنگ اوربھی بہترہوجائےگی۔ زلمی سےاسلام آباد یونائیٹڈ چلےجانےوالےحسن علی کیلئےکامران اکمل نےکہا کہ حسن کیلئےنیک خواہشات ہیں،جب سامنےحسن علی سےمیچ ہوگا تودوستیاں یاریاں باہرہوں گی۔ انہوں نےکہا کہ کراؤڈ کوچاہئےکہ ایس اوپیزفالو کریں ،لوگ ایس اوپیزفالو کریں تو مزید لوگوں کوآنےکی اجازت مل جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button