ابرارالحق کا جادو،پی ایس ایل ترانوں کی گیم لاہورقلندرز نےجیت لی
لاہو قلندرزکا ترانےمیں ابرارالحق نےاپنی سُریلی آوازکا جادو جگایا اورپی ایس ایل کی رونقوں میں مزید اضافہ کردیا
پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزلاہورقلندرزکا ترانہ ’بول قلندرپاکستان‘ ریلیزکردیا گیا ہے۔ لاہو قلندرزکا ترانےمیں ابرارالحق نےاپنی سُریلی آوازکا جادو جگایا اورپی ایس ایل کی رونقوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ابرارالحق نےترانےکی ویڈیواپنےیوٹیوب چینل پرشیئرکی جسےاب تک 17 ہزارلوگ دیکھ چکےہیں۔ لاہورقلندرزکےترانےکو شائقین کرکٹ کی جانب سےخوب پسند کیا جارہا ہےاورکہا جارہا ہےکہ ترانوں کی گیم تو قلندرز نے جیت لی ہے۔
My PSL Song “Bol Qalander Pakistan🇵🇰”has been released on my YouTube channel. I hope it adds energy to the festivity 😜https://t.co/4DwvTpDw4W
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) February 19, 2021
2 منٹ اور 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں پی ایس ایل کے پچھلے سیزنز کے میچز میں لاہور قلندرز کے یادگار لمحات کو حصہ بنایا گیا ہے۔ گلوکار ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ ترانہ آپ کے جوش و جذبے اور پی ایس ایل کی رونق میں مزید اضافہ کرے گا۔‘ پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے، پی ایس ایل 6 کے کراچی میں 20 میچز 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت لاہور میں 14 میچز 10 مارچ سے کھیلے جائیں گے۔