کھیل

پی ایس ایل نےپاکستان میں کھیلوں کا رخ تبدیل کردیا

پی ایس ایل اب گلوبل لیگ بن گئی ہےجس میں شرکت دنیا بھرکےکھلاڑیوں کےلئےاعزازبن گئی

پی ایس ایل اب گلوبل لیگ بن گئی ہےجس میں شرکت دنیا بھرکےکھلاڑیوں کےلئےاعزازبن گئی ہے،پاکستان میں پچھلےسال سےاس کے مقابلےاپنی ہی سرزمین پرہورہےاوراس سال بھی تمام میچوں کی میزبانی پاکستان کےمیدان کریں گے،اس لیگ کےحوالےسےملک کےدیگر کھیلوں کےکھلاڑیوں کا جوش وجذبہ قابل دید ہے،اسکواش کنگ جہانگرخان کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل نےکرکٹ اورکھیل کونیا مقام دیا ہے۔

سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ کر کٹ کی طرح دیگر کھیلوں کی لیگ کا آغاز ہونا چاہئے اس قسم کے مقابلے سے نئے کھلاڑی سامنے آتے ہیں،عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ اس سل 20فیصد تماشائیوں کے میدان میں آنے سے نیا جوش جنم لے گا،کراچی کننگز میری فیورٹ ٹیم ہے، بیڈ منٹن کی قومی چیمپئن ماہور شہزاد نے کہا کہ بیڈ منٹن کی بھی لیگ ہونی چاہئے اس سے کھلاڑیوں کو تجربہ ملےگا۔  انہوں نےکہا کہ میری حمایت کراچی کےساتھ ہے،اسنوکرکےسابق عالمی چیمپئن محمد یوسف نےکہا کہ پی ایس ایل ملک کی پہچان بن گئی ہےجس کا سہرا پی سی بی جاتا ہے،ٹیبل ٹینس کی قومی خاتون چیمپئن شبنم بلال نےکہا کہ اس بارلاہورقلندرفاتح ہوگی۔

انہوں نےکہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کھیلوں کا رخ تبدیل کردیا،اسکواش کےسابق عالمی چیمپئن جان شیرخان کی ہمدردی پشاورزلمی کےساتھ ہےتاہم انہوں نےکہا کہ کسی بھی ٹیم کےکھلاڑی کی اچھی کارکردگی پراسےداد ملنی چاہئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق نےکہا کہ پی ایس ایل نئےکھلاڑیوں کی دریافت اورانہیں اپنی صلاحیتوں کےاظہارکا بہترین موقع فراہم کررہی ہے،ملتان سلطانزکواس بار کچھ کرکےدکھانا ہوگا۔

ٹیبل ٹینس کی قومی کھلاڑی سائرہ محبوب کا کہنا ہےکہ ٹینس اوردیگرکھیلوں کےحکام بھی ایسےمقابلےکی راہ ہموارکریں توملک ہرکھیل میں آگےبڑھ سکتا ہے،ان کا کہنا ہےکہ ہمدردی اسلام آباد کےساتھ ہے،قومی ہاکی ٹیم کےسابق کپتان حنیف خان نےکہا کہ پی ایس ایل نےپاکستان میں کرکٹ کےکلچرکوتبدیل کردیا،بھارت کوبھی سیاست سےہٹ کراپنےکھلاڑی بھیجنےچاہئے۔ انہوں نےکہا کہ کوئٹہ سےاس باراچھی امید ہے۔ نامورکھلاڑیوں اورتبصرہ نگاروں کےپاکستان آنےسےملک کےحوالےسےدنیا بھرمیں مبت پیغام جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button