کھیل

احسان مانی محمد عامر کےفیصلہ پرافسردہ

کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہےکہ محمد عامرکےکرکٹ چھوڑنےکےفیصلےسےافسوس ہوا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہےکہ محمد عامرکےکرکٹ چھوڑنےکےفیصلےسےافسوس ہوا۔ احسان مانی کا کہنا ہےکہ محمد عامربہت اچھا کھلاڑی ہےلیکن اس نےخود فیصلہ کیا کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتا جو کہ افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی وجہ سے بھی میڈیا پر بہت کچھ ہوا، وہ ابھی نوجوان ہے جب اس پر پابندی تھی تو پاکستان کرکٹ نے اس کا ساتھ دیا اور جب وہ کھیل میں واپس آئے تو اس وقت بھی اسے بہت سپورٹ کیا۔

احسان مانی نے کہا کہ عامر اب نہ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ ان کے لیے مستقبل میں بہتری ہو۔ خیال رہے کہ چند ہفتے قبل محمد عامر نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے بیانات سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button