کھیل

پی سی ایل6‘ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی اور کوئٹہ آمنے سامنے

کراچی کنگزکے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں نئے کرکٹرز آئے ہیں، پرفارمنس کے لیے پراعتماد ہوں،اچھاپرفارم کریں گے

پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں اور کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگزکے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں نئے کرکٹرز آئے ہیں، پرفارمنس کے لیے پراعتماد ہوں،اچھاپرفارم کریں گے۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابراعظم،شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک اور محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، عامریامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفرازاحمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button