کھیل

سودے بازی نہیں کروں گا،محمد رضوان نے واضح کردیا

محمد رضوان نے فیلڈ میں سابق کپتان شان مسعود کے کردار کی بھی تعریف کی

محمد رضوان کا کہنا ہےکہ وہ اپنی محنت کوشش اورہمت پرکوئی سودے بازی نہیں کرتے ، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے، محنت کرتے ہیں اس کا صلہ ملتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف شکست کے بعد ایک بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ وہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارے اور کبھی محنت پر سودے بازی نہیں کی ،ایفرٹ کرنا ان کے ہاتھ میں ہے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔  محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ کرتے وقت یہ نہیں سوچتے کہ گیند اسپن ہورہا ہے یا زیادہ سوئنگ ہورہا ہے بلکہ جس طرح کی بھی بولنگ ہوتی ہے اس کا وہ بلا خوف سامنا کرتے ہیں۔

سیزن چھ کے لیے ملتان سلطانزکی قیادت سنبھالنے والے وکٹ کیپربیٹسمین نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے ہی ٹاپ لیول پر کپتانی کرچکے ہیں اس لیے ان کے لیے کام آسان ہوگیا ہے، ٹیم میٹنگ میں بھی کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہر کوئی اپنی پوزیشن پر کپتان ہے اور ہر کسی کو اپنی ذمہ داری لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کہ پلیئرز گراؤنڈ میں اپنا سو فیصد ایفرٹ دیں اور جیت کے لیے کردار ادا کریں، باقی نتیجہ کیا آتا ہے یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

محمد رضوان نے فیلڈ میں سابق کپتان شان مسعود کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شان مسعود جب کرس لین کی جگہ فیلڈنگ پر آئے تو بھرپور اینجری کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔  محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شان مسعود اچھے انسان ہیں دعا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار تو ہار ہی ہوتی ہے چاہے جس انداز میں بھی ہاریں ،اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف میچ میں ٹیم برا نہیں کھیلی ، دس پندرہ رنز کم کیے لیکن مقابلہ خوب کیا جس کی وجہ سے میچ آخر تک گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button