کھیل

بین ڈنک نےچہروں پرمسکراہٹیں لانےکا وعدہ کرلیا

بین ڈنک نےکہا کہ پی ایس ایل میں لاہورقلندرزکا آغازکافی اچھا ہوا ہے

لاہورقلندرزکےاسکواڈ میں شامل جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک کا کہنا ہےکہ ان کی خواہش ہےکہ اپنی کارکردگی سےکورونا وبا سے متاثرلوگوں کےچہروں پرمسکراہٹیں لائیں اورایسا کچھ کردکھائیں کہ لاہورقلندرزکےمداحوں کوفخرمحسوس ہو۔  بین ڈنک نےکہا کہ پی ایس ایل میں لاہورقلندرزکا آغازکافی اچھا ہوا ہے،امید ہےآگےبھی اس سلسلےکوجاری رکھیں گے،ٹیم کی تیاریا ں کافی پرجوش ہیں، کورونا کی وجہ سےحالات مشکل ہیں لیکن ٹیم ضروراچھا کرے گی۔

انہوں نےکہا کہ دنیا بھرمیں بائیوسیکیورببل کی وجہ سےپلیئرزکےلیےبہت مشکل ہوجاتا ہے،کمروں میں محدود رہنا اوربس کرکٹ کےلیےباہر نکلنا،یہ سب کچھ بہت مشکل ہےاوراکثراسکا اثرہوجاتا ہے،یہ سب کچھ بہت تھکا دینےوالا عمل ہے،وہ خود بھی گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل سےبمشکل پانچ یا چھ دن ببل سےباہررہےہوں گے،یہ سب مشکل ہےمگراس کا ا ن کی کارکردگی پرکوئی اثرنہیں ہوگا اوروہ لاہورکےلیے بھرپوراندازمیں پرفارم کریں گے۔

تینتیس سالہ آسٹریلوی کرکٹرنےکہا کہ لاہورقلندرزکا کامبی نیشن کافی اچھا ہے،اکثرپلیئرزوہی ہیں جنہوں نےپچھلےایڈیشن کی اچھی کارکردگی میں اپنا کردارادا کیا،امید ہےکہ جوپچھلےبرس اچھا ثابت ہوا تھا وہ اس سال بھی اچھا ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا قلندرزگزشتہ ایڈیشن میں فائنل تک آئےتھےمگرفائنل میں اچھی کرکٹ نہ کھیل سکے،امید ہےاس بارپہلےسےبھی بہترپرفارم کریں گےاورٹورنامنٹ جیتیں گے۔

ایک سوال پربین ڈنک کا کہنا تھا کہ پچھلےسال کی کارکردگی اورگیم پلان اس سال ٹیم کی حوصلہ افزائی کرے گا،ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ہی مومینٹم کوبرقراررکھا جائے۔ آسٹریلوی کرکٹرنےکہا کہ ان کےلیےذاتی سنچری سےزیادہ ٹیم کی جیت اہم ہےاورایسی ہی سوچ کراچی کےخلاف پچھلےسال تھی جب انہوں نے 99 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی،اگراس سال سنچری بنانےکا موقع ملا تواچھا ہوگا لیکن انہیں زیادہ خوشی اس وقت ہوگی جب انہیں یہ موقع ملےکہ وہ ٹیم کی جیت میں اپنا کردارادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button