کھیل

پی ایس ایل 6:شاہین آفریدی نےکس کوٹارگٹ بنایا؟

فاسٹ بولرلاہورقلندرزکی پی ایس ایل کےکسی سیزن میں پہلےمیچ میں کامیابی پرخوش ہیں

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں لاہورقلندرزپہلی مرتبہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنےمیں کامیاب رہی۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی لاہورقلندرزکی پی ایس ایل کےکسی سیزن میں پہلےمیچ میں کامیابی پرخوش ہیں۔ میڈیا سےگفتگومیں فاسٹ بولرنےاپنی خوشی کا اظہاربھی کیا اورکہا کہ ہم نےپہلی مرتبہ پی ایس ایل میں اپنا افتتاحی میچ جیتا۔ انہوں نےمزید کہا کہ لاہورقلندرزکوپچھلےسال کی پرفارمنس سےبہت زیادہ اعتماد ملا ہے،ٹیم کونیٹ میں کی گئی محنت کا صلہ ملا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نےیہ بھی کہا کہ ابتدا میں وکٹیں مل جائیں توٹیم حاوی ہوجاتی ہے،کوشش ہےکہ اس پی ایس ایل کا بہترین بولربنوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button