کھیل

لاہورقلندرزکونسا کھڑاک کرے گی؟فخرزمان نےاندرکی بات کہہ دی

لاہورقلندرزکےبلےبازفخرزمان نےکہا ہےکہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہےکہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فرنچائزلاہورقلندرزکےاوپننگ بلےبازفخرزمان نےکہا ہےکہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہےکہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے۔  تفصیلات کےمطابق فخززمان نےاپنےبیان میں کہا کہ گزشتہ برس فائنل کھیل کرامید جاگی کہ ہم کچھ کرسکتےہیں اور ٹیم کےتمام کھلاڑی اس مرتبہ کچھ کردکھانا چاہتےہیں۔ ہم نے 100 فیصد کارکردگی کےساتھ پی ایس ایل جیتنےکیلئےبڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغازاچھا نہیں تھا لیکن مجموعی کارکردگی اچھی تھی۔ انہوں نےکہا کہ ہم نےتسلسل کےساتھ پرفارم کرنےکیلئےمحنت کی ہے، میں نےاپنی تکنیک اورمہارت کوبہتربنانےکیلئےبہت کام کیا ہے،میں انفرادی ٹرینرکیساتھ فٹنس پربھی کافی توجہ دی ہےاورامید ہےکہ پی ایس ایل کےرواں سیزن میں مداحوں کواچھےنتائج دوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button