پی ایس ایل کی دو ٹیمیں گوادر جائیں گی؛اتنظامات مکمل
گوادر میں بنائے گئے نئے اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دو ٹیموں کا میچ کھیلا جائے گا۔
اس بارے میں گلوکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بعد 25 مارچ کو گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کرایا جائے گا۔
BREAKING NEWS..BIGGEST NEWS of #HBLPSL6 Big thanks to @TheRealPCB their CEO Waseem Khan, @KarachiKingsARY @Salman_ARY @TeamQuetta & @nadeem_omar57 Now all eyes are on the Govt of Balochistan, the dynamic CM @jam_kamal make the magic happen GWADAR…#PakistanZindabad #MatchDikhao pic.twitter.com/bp3EwqjLPU
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) February 22, 2021
فخر عالم کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ گوادر میں ہم نے سپر کپ کا میچ کرایا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او بھی کھیلے اور وہاں کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ میری کوشش تھی کہ پی ایس ایل 6 کا کوئی میچ گوادر میں کرایا جائے تاہم یہ گراؤنڈ ابھی آئی سی سی کے کچھ قوانین کے مطابق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان حکومت کو باقاعدہ طور پر میچ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔