کھیل

بےخوف ہوکرکھیلیں،ہاشم آملہ کا پشاورزلمی کومشورہ

بیٹنگ کوچ ہاشم آملا نےپشاورزلمی کودباؤسےآزاد ہوکرکھیلنےکا مشورہ دے دیا

جنوبی افریقہ سےتعلق رکھنےوالےسابق اسٹار بیٹسمین کہتےہیں کہ بطور بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پرخوش ہوں، گزشتہ سال بھی پاکستان میں قیام سےلطف اندوز ہوا، ہماری ٹیم پی ایس ایل 6 میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کپتان وہاب ، شعیب ملک، کامران اکمل اور روی بوپارا جیسےکھلاڑی گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے، ان کےتجربےسےٹیم کو فائدہ ہوگا،حیدرعلی اوردیگرنوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، ان کےساتھ کام کرکےبہت اچھا لگ رہا ہے۔

ہاشم آملا نےکہا کہ نیچرل انداز میں کھیلتےہوئےبہتر نتائج حاصل کیےجاسکتےہیں، کھلاڑیوں کو یہی مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ذہنی دباؤسے آزاد ہوکر کھیلیں، سینئرز اور جونئیرز کا اچھا کمبی نیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی ایونٹ میں اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button