کھیل

جتنی بھی مار پڑے،،،،بس گھبرانا نہیں،حامد میرکا سرفرازاحمد کومشورہ

صحافی حامد میر نےٹویٹرپرشیئرکرتےہوئےپیغام لکھا کہ ”جتنی بھی مارپڑے ،، بس گھبرانا نہیں ہے “ ۔ ’ گھبرا نا نہیں ہے

لاہور قلندرز نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دوسرے میچ میں مار ما ر کر بھرکس نکال دیا جس پر اب سینئر صحافی حامد میر کا نہایت دلچسپ تبصرہ سامنے آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 178 رنز جیسا بڑا ہدف کرنے کے بعد کامیابی نہ مل سکی اور یہ ہدف لاہور قلندرز کے فخر زمان اور حفیظ نے ہی پورا کر دیا ، دونوں کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولرز کی جم کر دھلائی کی اور میدان میں سرفراز کافی پریشان بھی دکھائی دیئے ۔

سرفراز احمد کی کیپرنگ کرتے ہوئے افسردہ انداز میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر آئی جس میں وہ چہرے کو نیچے کی طرف جھکائے کھڑے ہیں ، یہ تصویر سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ” جتنی بھی مار پڑے ،، بس گھبرانا نہیں ہے “ ۔ ’ گھبرا نا نہیں ہے ‘ یہ جملہ اکثر اوقات عمران خان اپنے عوام سے خطاب میں استعمال کرتے دکھائی دیئے ہیں جس کے باعث یہ کافی اہمیت اختیار کر گیاہے اور اکثر معاملات میں سوشل میڈیا پر شیئرہو تا دکھائی دیتا ہے ۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اوپننگ مکمل فلاپ رہی لیکن کرس گیل چل گئے اور انہوں نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 68 رنز بنائے اور ٹیم کو 178 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کرنے میں اہم مدد فراہم کی جبکہ کپتان سرفراز 40 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button