حسنین کی حارث رؤف کےساتھ چھیڑچھاڑکرنے کی ویڈیو وائرل
دورانِ انٹرویو حارث رؤف کے عقب میں محمد حسنین کھڑے ہوجاتے ہیں اور ساتھ ازراہِ مذاق چھیڑ چھاڑ شروع کردیتے ہیں
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےسیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہورقلندرزکےمیچ کےدوران محمد حسنین کی حارث رؤف کےساتھ چھیڑچھاڑکرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں حارث رؤف کو انٹرویو دیتے دیکھا جاسکتا ہے، دورانِ انٹرویو حارث رؤف کے عقب میں محمد حسنین کھڑے ہوجاتے ہیں اور ساتھ ازراہِ مذاق چھیڑ چھاڑ شروع کردیتے ہیں۔
When you get called at the principal’s office but your friends keep teasing you from the window 😜#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvLQ l @HarisRauf14 pic.twitter.com/9YrHFtgKqN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021
پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں حارث کی حالت کو میم کی صورت میں ایسے بیان کیا کہ ’جب کسی طالب علم کو پرنسپل آفس میں بلاتا ہے اور اس کے دوست اسے کھڑکی سے چھیڑ رہے ہوتے ہیں۔‘ خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔