کھیل

انشاللہ اگلےپی ایس ایل میں ملاقات ہوگی،راشد خان بھی گئے

لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنےوالےافغانستان کےکرکٹرراشد خان نیشنل ڈیوٹی کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئے

پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنےوالےافغانستان کےکرکٹرراشد خان نیشنل ڈیوٹی کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ راشد خان نےکہا کہ پی ایس ایل سےنیشنل ڈیوٹی کی وجہ سےجلد جارہا ہوں،لاہورقلندزاورفینزکی سپورٹ اورمحبت کا شکریہ، انشاللہ اگلےسیزن میں ملاقات ہوگی۔

یاد رہےکہ راشد خان نےلاہورقلندرزکی جانب سےپی ایس ایل کے 2 میچوں میں شرکت کی اورلاہورقلندرزدونوں میچوں میں فتح یاب ہوئی۔ واضح رہےکہ راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنےتھےاس سےقبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےدومرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نےانہیں این اوسی جاری نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button