کھیل

پی سی بی نے پی ایس ایل کے مقبول ترانے جاری کر دیئے

پاکستان سپر لیگ کے کامیاب 6 سالوں کی خوشی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلا میوزک البم ’ترانے‘ جاری کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری البم ’ترانے‘ میں 5 گانے ہیں جنہیں نوجوان فنکاروں نے ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘  کا پہلا گانا ’گوگلی‘ رحمان افشر عرف مانو نے گایا ہے۔  پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا دوسر ا گانا ’میدان‘ بینڈ خماریاں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔البم ’ترانے‘ کا تیسرا  گانا ’سکسر‘ میں طلال قریشی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔  ایچ بی ایل پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا چوتھا  گانا ’بازی پلٹے گی یہاں‘ بینڈ جنوبی خرگوش کی جانب سے گایا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا پانچواں گانا ’لائبو‘  میوزک بینڈ لیاری انڈر گراؤنڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button