کھیل

عدالت نے عمر اکمل کی سزا کم کر دی

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر پابندی18 ماہ سے کم کرکے ایک سال کر دی ہے۔ کرکٹر پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عمراکمل کو سزا پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرسنائی گئی ہے۔خیال رہے کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا 36 ماہ سے کم کر کے 18 ماہ کر دی تھی۔ قومی کرکٹر عمر اکمل نے سزا میں مزید کمی کیلئے اپیل دائر کی تھی۔پی سی بی نے بھی ثالثی عدالت میں آزاد ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 اپریل2020 کو عمراکمل پر تین سال کی پابندی لگائی تھی۔پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button