کھیل

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد عمر اکمل کا ردعمل‘ نئی ہلچل مچ گئی

بکیزکی آفر سے متعلق میں خود چیئرمین پی سی بی کو بتانے گیا تھا لیکن میری چیئرمین پی سی بی سے ملاقات نہ ہوسکی اس لیے مطلع نہ کرسکا

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر عمر اکمل کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت قومی کھلاڑیوں میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرکٹ کو ترجیح دی ہے اور کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بکیزکی آفر سے متعلق میں 10فروری 2020 کو مطلع کرنے گیا تھا اور میں خود چیئرمین پی سی بی کو بتانے گیا تھا لیکن میری چیئرمین پی سی بی سے ملاقات نہ ہوسکی اس لیے مطلع نہ کرسکا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا نچلی سطح پر اس لیے نہیں بتایا کہ انفارمیشن لیک نہ ہوجائے۔ واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر عمر اکمل پر عائد 18 ماہ کی پابندی میں مزید 6 ماہ کی کمی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button