کھیل

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دیدی

میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے

پی ایس ایل 6 کے سلسلے میں کھلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی طرف سے دیا گیا ہدف کو 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے شکست دے دی۔

میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔ ملتان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 76 اور صہیب مقصود نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان مین آف دی میچ قرار پائے۔ لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button