کھیل

حسن علی کس کو پسند کرتے ہیں؟پتا چل گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرکےڈیل اسٹین کواپنا پسندیدہ کھلاڑی قراردے دیا

پاکستانی کرکٹر،پاکستان سپرلیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی حسن علی کی جانب سےساؤتھ افریقن کرکٹر،کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کھلاڑی ڈیل اسٹین کواپنا پسندیدہ کھلاڑی قراردے دیا گیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کےسسپینس سےبھرپورسنسنی خیزمیچزجاری ہیں جنہیں پاکستان کےکرکٹ شائقین سمیت دنیا بھرسےکرکٹ کےمتوالوں کی جانب سےخوب پزیرائی مل رہی ہے۔ پی ایس ایل میں جہاں میچزکےدوران کھلاڑیوں میں جیت کی دوڑاورتناؤدیکھا جا سکتا ہےوہیں میچ کےبعد قومی اورغیرملکی کھلاڑیوں کےدرمیان دوستیاں بھی خوب رنگ جما رہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی حسن علی کی جانب سےاپنےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک تصویرشیئرکی گئی ہےجس میں انہیں غیرملکی کھلاڑی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرکا حصہ ڈیل اسٹین کےساتھ خوش گپیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ حسن علی کی جانب سےاپنےاس ٹوئٹ کےکیپشن میں ڈیل اسٹین کواپنا پسندیدہ کھلاڑی قراردیتےہوئےلکھا گیا ہےکہ ’ ڈیل ،آپ میرے پسندیدہ ہیں،بس اتنا ہی اوریہی میرا ٹوئٹ ہے۔‘ واضح رہےآج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے 2 میچزکھیلےجائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگزاورپشاورزلمی کےدرمیان دوپہر 2 بجےہوگا جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمابین شام سات بجےکھیلا جائےگا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button