کھیل

فاسٹ بولرڈیل اسٹین کوآئی پی ایل کیوں پسند نہیں؟

فاسٹ بولرڈیل اسٹین نےپاکستان سُپرلیگ کوانڈین پریمیئرلیگ پرترجیح دینےکی وجہ بتادی

فاسٹ بولرڈیل اسٹین کوآئی پی ایل کیوں پسند نہیں؟، پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کرنےوالےجنوبی افریقی فاسٹ بولرڈیل اسٹین نےپاکستان سُپرلیگ کوانڈین پریمیئرلیگ پرترجیح دینےکی وجہ بتادی۔ ڈیل اسٹین نےویب شوپربات چیت کرتےہوئےکہا کہ آئی پی ایل میں بڑے نام شامل ہوتےہیں اور پیسےکی بات زیادہ ہوتی ہےجس سےکرکٹ نظراندازہوتی ہے۔

37 سالہ جنوبی افریقی فاسٹ بولرنےکہا کہ پی ایس ایل اورلنکا پریمیئرلیگ کوانڈین پریمیئرلیگ پراس لیےترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس میں کرکٹ کوکسی دوسری چیزسے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ڈیل اسٹین نےکہا کہ مجھےپاکستان آئےچند روزہی ہوئےہیں،کمرے کےاندراورباہر لوگ صرف کرکٹ کی بات کرتےہیں، وہ جاننا چاہتےہیں کہ میں کہاں اورکیسا کھیلا۔  انہوں نےکہا کہ بھارتی لیگ آئی پی ایل میں وہاں کرکٹ کوبُھلا کرپوچھا جاتا ہےکہ اس ایونٹ سےکتنی دولت کماؤگے۔

انٹرویومیں فاسٹ بولرنےیہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی پیش کرکےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی فتح میں اہم کردارادا کرنا چاہتا ہوں۔ ڈیل اسٹین کےاس انٹرویوکےبعد بھارتیوں کوآگ لگ گئی اورسوشل میڈیا پربھارتی صارفین ڈیل اسٹین کوتنقید کا نشانہ بنا رہےہیں۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا کےفاسٹ بولرڈیل اسٹین نےرواں برس آئی پی ایل سےراہیں جدا کرلی تھیں۔  ڈیل اسٹین 2008 سےآئی پی ایل کا حصہ تھے اورگزشتہ سیزن میں ٹیم رائل چیلنجرزبنگلورکی نمائندگی کررہےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button