کھیل

انضمام الحق نے بھارتی نوجوان کرکٹر ریشابھ پانٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ریشابھ پانٹ جتنا اچھا فاسٹ بولر کو کھیلتے ہیں اتناہی اچھا اسپنرز کو بھی کھیلتے ہیں اور ایسا لگ رہا تھا جیسے سہواگ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر رہا ہو

پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں بھارت کے نوجوان کھلاڑی ریشابھ پانٹ کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ ریشابھ پانٹ نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف چھٹے نمبر بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارت کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے میں مدد کی۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بھارت اور انگلینڈ کے حالیہ ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ریشابھ پانٹ کو محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے ان پر کوئی دباؤ ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریشابھ پانٹ جتنا اچھا فاسٹ بولر کو کھیلتے ہیں اتناہی اچھا اسپنرز کو بھی کھیلتے ہیں اور ایسا لگ رہا تھا جیسے سہواگ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ 164 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بھی ریشابھ نے ایسے اپنی اننگز شروع کی جیسے ان پر کوئی دباؤ ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button