کھیل

توصیف احمد کو شادی کی تقریب میں ہارٹ اٹیک

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کےلیےکراچی سےلاہور آئے ہوئے ہیں۔شادی کی تقریب کے دوران انہیں دل کادورہ پڑنے پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹرتوصیف احمد کو نجی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button