کھیل

گیسیکے،جریمی دبئی ٹینس کےاگلےراؤنڈ میں پہنچ گئے

ایک اورمیچ میں فرانس کےرچرڈ گیسکےاوراٹلی کےمارکوچچیناٹومد مقابل آئے

دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں رچرڈ گیسیکےاورجریمی چارڈی اگلےمرحلےمیں پہنچ گئے۔ دبئی میں جاری ٹینس ایونٹ میں آسٹریلیا کےجون ملمین کا سامنا برناب زپاٹا میرالازسےہوا، میرالازنےملمین کواسٹریٹ سیٹ میں ہرا کراگلےمرحلےکےلئےکوالیفائی کرلیا۔ ایک اورمیچ میں فرانس کےرچرڈ گیسکےاوراٹلی کےمارکوچچیناٹومد مقابل آئے،گیسکےنےمیچ میں چھ چاراورچھ دوسےکامیابی حاصل کی۔ فرانس کےہی جیریمی چارڈی نےآسٹریلیا کےالیکس،ڈی منورکودوچھ، چھ تین اورچھ چارسےہرا کرتیسرے مرحلےمیں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button