کھیل

قومی ٹیم میں اختلافات پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے پلان بی نہیں بنایا تھا،اس کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

لاہور میں‏ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا بہت بڑا برانڈ ہے، یہ ہماری عزت ہے لیکن جب اتنا بڑا برانڈ ہو تو پھر آپ پلان بی بناتے ہیں لیکن پی سی بی نے کوئی پلان نہیں بنایا ،حالانکہ یہ علم تھا کہ کوویڈ 19 کی صورتحال میں مشکل پیش آ سکتی ہے ۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سلیکٹر کوچ اور کپتان مل کر ٹیم  بناتے ہیں ، اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان میں اختلافات ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ کمرے کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں ، باتیں باہر ہونا غلط بات ہے ۔

‏ شاہد آفریدی نے کہا کہ سلیکشن میں سب سے اہم کردار کپتان کا ہوتا ہے کیونکہ اس نے میدان میں ٹیم کھلانا ہوتی ہے ، اس پر بہت دباؤ ہوتا ہے ،اسے میڈیا کے سوالات کے جواب بھی دینا ہوتے ہیں،  بابر اعظم کو آپ نے فیو چر میں ساتھ لیکر چلنا ہے تو اسے پاور بھی دینا ہو گی ،اس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button