فیچرڈ پوسٹکھیل

قومی کرکٹر بابراعظم کا کیئرئیر داؤ پر لگ گیا، خاتون کی درخواست پر سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کر کے انکوائری کرنیکا حکم دیدیا

حامیزہ مختار نے بابراعظم کیخلاف دھمکانے اور بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی، بابر اعظم کو انکوائری کے لیے طلب کیا

قومی کرکٹر بابراعظم کا کیئرئیر داؤ پر لگ گیا، خاتون کی درخواست پر سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کر کے انکوائری کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مقامی خاتون حامیزہ مختار کی درخواست پرسماعت کی، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حامیزہ مختار نے بابراعظم کیخلاف دھمکانے اور بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی، بابر اعظم کو انکوائری کے لیے طلب کیا، مگر ان کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل اعظم نے بابراعظم کے پیش ہونے کے لیے مہلت طلب کی، بابر اعظم ابھی تک نہ انکوائری میں شریک ہوئے، نہ ہی بیان ریکارڈ کرایا، بابر اعظم کا پیش نہ ہونا ان کے قصوروار ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button