کھیل

قائد اعظم گولڈکپ نیشنل پولو چیمپیئن شپ ٹیم ڈائمنڈ نے جیت لی

قائد اعظم گولڈ کپ نیشنل پولو چیمپیئن شپ ٹیم ڈائمنڈ نے جیت لی۔ 

ایبک پولو گراؤنڈ میں لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام فائنل کورونا ایس او پیز کے تحت کھیلا گیا جبکہ ممبرز اور ان کی فیملیز کو میچ دیکھنے کی اجازت تھی۔ٹیم ڈائمنڈ نے میچ کے آغاز سے ہی میچ میں برتری حاصل کی جسے آخر تک برقرار رکھا۔ڈائمنڈز نے پانچ کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کی، ڈائمنڈ کی طرف سے راہول نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے دو جبکہ رومیرو زیولیٹا نے ایک گول اسکور کیا۔

بی این پولو کی طرف سے جان ماریو ٹی ٹو رئیوز  اور الوکیو سیلسٹیو نے 2، 2 جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک گول اسکور کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button