کھیل

نیشنل بینک نےبلوچستان وائٹ کو 12 گول سےہرادیا

چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نےبلوچستان وائٹ پرگولزکی برسات کردی

آل پاکستان چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نےبلوچستان وائٹ کو 12 گول سےہرادیا، جبکہ اسلام آباد نےسندھ کلرزکو دوگول سےشکست دے دی۔ کوئٹہ میں جاری آل پاکستان چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نےبلوچستان وائٹ پرگولزکی برسات کردی۔ نیشنل بینک نےابتدا ہی سےگول بنانا شروع کئےاورمیچ میں 12 گول داغ دیئے۔ بلوچستان وائٹ ایک بھی گول نہ کرسکی۔ اس سےپہلےکھیلےگئےمیچ میں اسلام آباد نےسندھ کلرزکودوگول سےہرا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button