کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، پی سی بی کو زور دار دھچکا لگ گیا، دورہ پر جانے والے تمام کھلاڑیوں کے پہلے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

ٹیم کے تمام 34 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ ئی ہے جبکہ اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز شامل ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، پی سی بی کو زور دار دھچکا لگ گیا، دورہ پر جانے والے تمام کھلاڑیوں کے پہلے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز جوہانسبرگ پہنچی تھی جہاں ان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔ ٹیم کے تمام 34 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ ئی ہے جبکہ اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستانی اسکواڈ کل سے سپراسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغازکرے گا۔ قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقا کے وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے ہوگا جبکہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے دو اپریل کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button