کھیل

دنیا کویہ بتانےکی کیا ضرورت ہےکہ آپ کوکورونا ہے؟

سابق آل راؤنڈرکیون پیٹرسن نےکہا ہےکہ کیوں لوگ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنےکےحوالےسےاعلان کرتےہیں

انگلینڈ کےسابق آل راؤنڈرکیون پیٹرسن نےکہا ہےکہ کیوں لوگ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنےکےحوالےسےاعلان کرتےہیں۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانگلینڈ کےسابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نےلکھا کہ برائےمہرانی کوئی مجھےبتائےگا کہ دنیا میں یہ اعلان کرنے کی کیا ضرورت ہےکہ آپ کو کورونا وائرس ہوگیا ہے۔ کیون پیٹرسن کے پیغام پر کمنٹس کرتے ہوئے بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے سوال کیا کہ آپ کو یہ خیال آج کیوں آیا اس پہلے کیوں نہیں؟۔ دوسرے کمنٹس میں ریوراج سنگھ نے مذاقاً کہا کہ میں آپ کی ٹانگ کھینچ رہا ہوں۔

یوراج سنگھ کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ سچن ٹنڈولکرکودیکھتے ہوئے، انہوں نےسچن سے معذرت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ کیون پیٹرسن کی اس پوسٹ کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی تھی کہ ’میں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button