کھیل

’ورلڈ میموری چیمپئن‘پاکستانی طالبہ کی بھارت اورسوئیڈن کوشکست

کم ترین وقت میں سب سےزیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنےکا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

پاکستانی طالبہ نے’ورلڈ میموری چیمپئن‘ کی حیثیت سےبھارت اورسوئیڈن کومات دے دی۔ کم ترین وقت میں سب سےزیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنےکا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایما عالم نےطاقتورحافظہ رکھنےکی کیٹیگری میں دوعالمی ریکارڈ قائم کیے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیومیں ایما عالم نےعالمی اعزازحاصل کرنےکی خوشخبری پاکستانیوں کےساتھ شیئرکی۔ ایما عالم نے 15 منٹ میں سب زیادہ الفاظ یاد رکھنےکا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 15 منٹ میں 410 الفاظ یاد کرکےبھارت کا ریکارڈ توڑدیا۔ انہوں نے 15 منٹ میں سب سے زیادہ نام اورچہرے یاد رکھنےریکارڈ بھی توڑدیا۔ ایما عالم نے 15 منٹ میں 218 نام اورچہرے یاد رکھ کرسوئیڈن کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button