کھیل

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس صاحب زادہ سلطان نےجیت لی

چیلنج ریس کی میل کیٹگری میں صاحب زادہ سلطان نےجیت لی جبکہ دوسرے نمبر پرزین محمود رہے

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس کی میل کیٹگری میں صاحب زادہ سلطان نےجیت لی جبکہ دوسرے نمبر پرزین محمود رہے۔ نادرخان مگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین رائیڈرزمیں توشنا پٹیل نے پہلی، ماہم شیرازنےدوسری اورسلمیٰ مروت نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ سلمیٰ مروت کی گاڑی کےدونوں ٹائرپھٹ گئےتھے۔ تین روزہ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج تمام تررعنائیوں کےساتھ ختم ہوگیا۔ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیرعلی امین گنڈہ پورنےکامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ریس کیلئے 118 کلو میٹر پر دشوار گزار ٹریک تھا جس پر گاڑیوں کوشدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس دوران کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی پھٹ گئے۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ یہ آف روڈ اسپورٹس صوبے کی تاریخ میں پہلی ریس ہے، ایسے ایونٹس سے ٹورازم اور ثقافت دونوں کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button