کھیل

بارش کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ نا بن سکی

پاکستان نےجنوبی افریقہ میں کنڈیشنزسےہم آہنگ ہونےکیلیےپریکٹس کا باقاعدہ آغازکردیا ہے

بارش کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ نا بن سکی،پاکستان ٹیم نےپروٹیزدیس میں ہتھیارچمکانا شروع کردیے،پہلےسیشن میں بیٹنگ،بولنگ اورفزیکل ٹریننگ پرتوجہ مرکوزرہی، بارش کی وجہ سےجلد گراؤنڈ چھوڑکران ڈورپریکٹس کرنا پڑی، کورونا فری قرارپاتےہی جنوبی افریقی کرکٹرزنےبھی سیریزکی تیاریاں شروع کردیں۔

کھوج نیوزکےمطابق پاکستان نےجنوبی افریقہ میں کنڈیشنزسےہم آہنگ ہونےکیلیےپریکٹس کا باقاعدہ آغازکردیا ہے،سنچورین کےسپراسپورٹس پارک میں کھلاڑیوں نےبیٹنگ،بولنگ اورفزیکل ٹریننگ پرتوجہ دی،کوچزاس دوران کھلاڑیوں کومقامی کنڈیشنزکےتناظرمیں قیمتی مشوروں سےنوازتےرہے،ابتدائی روزبارش کی وجہ سےآؤٹ ٹریننگ سیشن مکمل نہیں ہوسکا، کھلاڑیوں کوگراؤنڈ چھوڑان ڈورسہولیات میں منتقل ہونا پڑا،جہاں پرباقی سیشن مکمل ہوا،یہاں پربیٹنگ اوربولنگ کےساتھ فیلڈنگ پریکٹس بھی کی گئی۔

پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ کا جنوبی افریقہ آمد کےفوری بعد کورونا وائرس ٹیسٹ ہوا تھا،جس کےنتائج منفی آنےکےبعد پلیئرزکوباقاعدہ پریکٹس کی فوری اجازت مل گئی تھی۔ اسی طرح میزبان کھلاڑیوں کا بھی کوویڈ ٹیسٹ ہوا تھا،ان کےبھی نتائج منفی رہےہیں،وہ بھی پریکٹس کا باقاعدہ آغازکرچکےہیں۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان 3 ون ڈے میچزکی سیریزکا آغاز 2 اپریل سےسنچورین میں ہوگا۔

دوسرا میچ 4 اپریل کوجوہانسبرگ میں ہوگا،تیسرے ون ڈے کیلیےدوبارہ دونوں ٹیمیں 7 اپریل کوسنچورین میں مدمقابل آئیں گی۔ 4 ٹی 20 میچزکی سیریزکا آغاز 10 اپریل سےہونا ہے۔ پہلا میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا،اسی وینیوپرہی دوسرا ٹی 20 میچ 12 اپریل کوشیڈول ہے،دونوں ٹیموں کےدرمیان مختصرطرزکا تیسرا اورچوتھا میچ بالترتیب 14 اور 16 اپریل کوسنچورین میں کھیلا جائےگا،جس کےبعد پاکستان ٹیم زمبابوے روانہ ہوجائےگی، جہاں پر 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزشیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button