کھیل

پروٹیزکا شکار،مصباالحق کا سنسنی خیزدعویٰ سامنے آگیا

انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کیلیے انتہائی موزوں ہیں

پروٹیزکا شکار،مصباالحق کا سنسنی خیزدعویٰ سامنے آگیا،کھوج نیوزکےمطابق مصباح الحق وائٹ بال سےپروٹیزکےشکارکیلیےپْراعتماد ہیں،انھوں نےکہا کہ موزوں کنڈیشنزمیں ون ڈے اورٹی 20 دونوں سیریزجیتیں گے۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے2013-14 میں جنوبی افریقہ کواس کےملک میں باہمی سیریزمیں شکست دینےوالی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزازحاصل کیا تھا،اس سےپہلےاوربعد میں کھیلی جانےوالی 5، 5 میچزکی سیریزمیں بھی شکست فیصلہ کن مقابلوں میں ہوئی،اب مصباح ٹیم کےکوچ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کیلیے انتہائی موزوں ہیں، ہم ون ڈے سیریز جیت کر سپر لیگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں گے، ٹی 20 سیریز میں کامیابی سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کو پاکستان سے تیسرے ون ڈے میں اپنے اسٹار پلیئرز کاگیسو ربادا، کوئنٹین ڈی کک، لونگی نگیڈی، ڈیوڈ ملر اور اینرچ نورکیا کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، یہ سب آئی پی ایل کیلیے رخت سفر باندھیں گے،البتہ کپتان ٹیمبا باووما ان کی عدم دستیابی کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔

انھوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہاکہ ابتدائی2 میچز میں ہمیں اپنے بہترین پلیئرز کی خدمات حاصل ہوں گی، ہمارے لیے ان میں مثبت نتائج حاصل کرنا ضروری ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم تیسرا میچ ہار جائیں گے کیونکہ ہمارے پاس بہتر متبادل موجود ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم اپنے اور بھارتی بورڈ کے درمیان تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو کھلاری یہاں موجود ہیں انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈز اسی گروپ سے منتخب کیے جائیں گے، اس لیے ان کیلیے ضروری ہے کہ ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلیے ملنے والے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button