کھیل

جنوبی افریقن بلے بازایڈن مارکرم پاکستنانی باؤلرز سے خوفزدہ

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھا بولنگ ٹيلنٹ ہے، ہم اچھی اور مثبت کرکٹ کھيلنے کی کوشش کريں گے

جنوبی افریقن بلے باز ایڈن مارکرم پاکستنانی باؤلرز سے خوفزدہ، جنوبی افريقی بيٹسمين ايڈن مارکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت اچھا بولنگ ٹيلنٹ ہے، ہم اچھی اور مثبت کرکٹ کھيلنے کی کوشش کريں گے۔ سنچورین میں ویڈیو کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کرکٹ پر ہے، سيريز کے ليے بھرپور محنت کر رہے ہيں۔ ايڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہر سيريز ہمارے ليے اہم ہے، ہمارے پاس ورلڈکپ سے قبل تياری کے ليے کافی وقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھا بولنگ ٹيلنٹ ہے، ہم اچھی اور مثبت کرکٹ کھيلنے کی کوشش کريں گے۔ اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ميری پرفارمنس وائٹ بال ميں اتنی اچھی نہيں رہی، سليکٹرز کا شکرگزار ہوں جنھوں نے مجھ پر بھروسہ کيا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button