کھیل

آل راؤنڈردانش عزیزکا جنوبی افریقا کےخلاف تہلکہ خیزاعلان

آل راؤنڈر نےکہا ہےکہ جنوبی افریقا میں ضرورت کےمطابق کھیلنےکی کوشش کریں گے

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت دورہ جنوبی افریقا کے لئے پاکستان اسکواڈ میں شامل ہونے والے آل راؤنڈر دانش عزیز نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دانش عزیز کے پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کے شوق کی وجہ سے اہلخانہ کی طرف سے مکمل آزادی تھی کھیلنے کی۔ میرا بڑا بھائی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔ آہستہ آہستہ اس مقام پر پہنچا ہوں۔

دانش عزیز نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا میں ماحول بہت اچھا ہے اور ٹریننگ کیمپ بھی اچھا چلا۔ بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ سب چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ قومی ٹیم کے تمام کوچز اچھی پریکٹس کرا رہے ہیں۔

نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ محنت اور کوشش کریں ساتھ ہی اچھی کارکردگی دکھائیں تو انشا ﷲ ضرور موقع ملتا ہے۔ کوشش ہے جب بھی موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں۔ ویڈیو میں پریکٹس کے دوران دانش عزیز کے پُراعتماد اور اونچے شاٹس کی بیٹنگ کوچ یونس خان تعریف کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button