کھیل

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ،جنوبی افریقا مشکلات کا شکار

پاکستان نےجنوبی افریقہ کےخلاف پہلےون ڈے میں ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ صحیح ثابت ہوا

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ،جنوبی افریقا مشکلات کا شکار،سنچورین میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کےخلاف پہلےون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ صحیح ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کےمجموعی اسکورپرپویلین واپس لوٹ چکےہیں، اوپنرکوئنٹن ڈی کوک 20 اورایڈن مارکرم 19 رنزبنا کرشاہین شاہ آفریدی کا شکاربنے۔ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 43 رنزپرگری کہ جب کپتان باووما ایک رن بناکرمحمد حسنین کی گیند پرشاہین شاہ کوکیچ دے بیٹھے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ ہینرخ کلاسن کی گری،ہینرخ کلاسن کوفہیم اشرف نےپویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہےہیں جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں فخرزمان،امام الحق،آصف علی ،محمد رضوان،شاداب خان،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،حارث رؤف اورمحمد حسنین شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں سابق کپتان سرفرازاحمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکےجبکہ دانش عزیزآج اپنا ڈیبیو کررہےہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کررہےہیں جبکہ ٹیم کےدیگرکھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک،ریسی ون ڈرڈیوسن،ایڈن مارکرم اورہینرخ کلاسن شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button