کھیل

پہلا ون ڈے‘ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ کے 273 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 50 ویں اوور کی آخری گیند پر میچ اپنے نام کرلیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی چار وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے وان ڈرڈیوسن 123 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف نے 2، 2 اور فہیم اشرف اورمحمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم میں حسن علی شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ دانش عزیز پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبو کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 40 اور شاداب خان نے بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 274 رنز کا ہدف 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورجی نے 4، پھلکوایو نے 2 اور ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button