کھیل

مشتاق احمد نئےاسپنرزکی تلاش میں نکل پڑے

بولنگ کنسلٹنٹ کا کہنا ہےکہ دورہ بنگلہ دیش کیلیےاعلان کردہ اسکواڈ میں باصلاحیت اسپنرز موجود ہیں

سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نےنیٹ پرزیادہ سےزیادہ بولنگ کا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہےکہ چائنا مین اسپنرفیصل اکرم بہترین صلاحیتوں کےمالک ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہورکےاسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہےکہ دورئہ بنگلہ دیش کیلیےاعلان کردہ ابتدائی پاکستانی اسکواڈ میں باصلاحیت اسپنرزموجود ہیں۔ یہ کھلاڑی آئندہ چند برس میں پاکستان کی نمائندگی کےقابل ہوجائیں گے،یاد رہےکہ سابق ٹیسٹ اسپنرقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری 10 روزہ کیمپ میں نوجوان سلو بولرزکی صلاحیتوں کومزید نکھارنےکی کوشش کررہےہیں،ان 6اسپنرزمیں سےقاسم اکرم اورفہد منیرنےگذشتہ سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزازپایا تھا،دیگر 4 پلیئرزعالیان محمود،فیصل اکرم،ارحم نواب اورعلی اسفند نےڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سےجاری کردہ بیان میں مشتاق احمد نےکہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کےساتھ کام کرتےہوئےہمیشہ ایک خاص دباؤرہتا ہے،مجھےابھی باصلاحیت اسپنرزکی صلاحیتیں نکھارنےکا موقع ملا ہے،کیریئرکےاس موقع پربولرزکیلیےگیند پرکنٹرول حاصل کرنا بہت اہم ہوتا ہے،نیٹ پرزیادہ سےزیادہ بولنگ کرنا ضروری ہے،وہ جتنےزیادہ اسپیل کرے گا بولنگ اتنی ہی بہترہوگی،میں نوجوان اسپنرزکووکٹیں حاصل کرنےکا فن سیکھانےکی کوشش کررہا ہوں،چائنا مین اسپنرفیصل اکرم بہترین صلاحیتوں کےمالک ہیں،ارحم نواب اورعالیان محمود بھی اس موقع سےبھرپورفائدہ اٹھانےکی کوشش کررہےہیں،یاد رہےکہ تربیتی کیمپ کےابتدائی 2 روزنیٹ سیشنزکےبعد کھلاڑی  3 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے،بعد ازاں 50 اوورزپرمشتمل 2 میچزبھی شیڈول ہیں،اس دوران حتمی 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button