کھیل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کوجیت کیلئے 342 رنزکا ہدف

جنوبی افریقہ بلےبازوں نےکنڈیشنزکا بھرپورفائدہ اٹھاتےہوئےپاکستانی بولرزکی ایک نہ چلنےدی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کوجیت کےلیے 342 رنزکا ہدف دے دیا۔ جوہانسبرگ میں کھیلےجارہےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کرہوم ٹیم کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ بلےبازوں نےکنڈیشنزکا بھرپورفائدہ اٹھاتےہوئےپاکستانی بولرزکی ایک نہ چلنےدی۔

کپتان ٹیمبا باووما کے 92،کوئنٹن ڈی کوک کے 80، وین ڈرڈوسن کے 60، ڈویڈ ملرکے برق رفتار 50 اور ایڈن مارکرم کے 39 رنزکی بدولت جنوبی افریقہ نےمقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کےنقصان پر 341 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نےایک جبکہ شاہین آفریدی،محمد حسنین اورفہیم اشرف نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہےکہ پاکستان کی جانب سےپہلےون ڈے کی فاتح ٹیم کوبرقراررکھا گیا ہےاورکوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سیریزکا دوسرا ون ڈے چھاتی کےکینسرسے آگاہی کےلیےمخصوص کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button