کھیل

جنوبی افریقا کی پاکستان ٹیم کو 17رنزسےشکست

شاہینوں کی جانب سےفخرزمان کےعلاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا

جنوبی افریقہ نےدوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کو 17رنزسےشکست دے دی۔ گرین شرٹس 342 رنزکےہدف کا تعاقب کرتےہوئے مقررہ 50 اوورزمیں نووکٹوں کےنقصان پر324 رنزبنا پائے۔ پاکستان کی طرف سےفخرزمان ایک بارپھرفارم میں نظرآئے۔ انہوں نے جارحانہ بلےبازی کرتےہوئے 193 رنزبنائےاورآخری وقت تک کریزپرکھڑے نظرآئے۔ وہ آخری اوورکی پہلی گیند پرڈبل لینےکےچکرمیں رن آؤٹ ہوگئے۔ شاہینوں کی جانب سےفخرزمان کےعلاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ کپتان بابراعظم 31 رنز کےساتھ دوسرے ٹاپ سکورررہےجبکہ آصف علی نے 19،شاداب خان نے 13 اورفہیم اشرف نے 11 رنزبنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.