کھیل

شانداراننگزکھیلی،کپتان بابراعظم کا فخرزمان کو خراج تحسین

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوٹئرپرجاری اپنےپیغام میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کوفخرمحسوس ہورہا ہے

شانداراننگزکھیلی،کپتان بابراعظم کا فخرزمان کو خراج تحسین،میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ فخرزمان نےآج شانداراننگزکھیلی ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوٹئرپرجاری اپنےپیغام میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کوفخرمحسوس ہورہا ہے۔ کپتان بابراعظم نےکہا کہ بدقسمتی سےکوئی دوسرا کھلاڑی فخرکا ساتھ نہ دے سکا۔ انہوں نےمزید کہا کہ اگلا میچ جیت کرسیریزاپنےنام کرنےکی کوشش کریں گے۔

واضح رہےکہ جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں فخرزمان نے 155 گیندوں پر 193 رنزکی اننگزکھیلی،وہ آخری اوورمیں رن آؤٹ ہوئے،اس دوران انہوں نے 10 چھکےاور 18 چوکےلگائے۔ جوہانسبرگ میں کھیلےگئےمیچ میں جنوبی افریقا نےپاکستان کو 342رنزکا ہدف دیا لیکن گرین شرٹس 9 وکٹ پر 324 رنزتک محدود رہی۔ جنوبی افریقا نےدوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کوشکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1، 1 سےبرابرکردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button