کھیل

فخرزمان کا آؤٹ،کرکٹ کلب ایم سی سی بھی بول پڑا

ایم سی سی کا کہنا ہےکہ امپائرزکوفیصلہ کرنا چاہیےتھا کہ بیٹسمین کودھوکا دیا گیا

میلبرن کرکٹ کلب بھی فخرزمان کےمتنازع آؤٹ پربول پڑا،ایم سی سی کا کہنا ہےکہ امپائرزکوفیصلہ کرنا چاہیےتھا کہ بیٹسمین کودھوکا دیا گیا ہے،فخرزمان کو 5 رنزٓاضافی ملنےچاہیےتھے۔ جنوبی افریقا نےدوسر ا ون ڈے جیت کرسیریزتوبرابرکرلی لیکن شانداراننگزکھیلنےوالے پاکستانی بیٹسمین فخرزمان کا رن آؤٹ متنازع بنتا جارہا ہے ۔

کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنےوالا قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی بھی فخرزمان کےآؤٹ پربول پڑا ، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا یہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔ قوانین کے مطابق کوئی فیلڈر بیٹسمین کو جان بوجھ کر دھوکا نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button