کھیل

برطانیہ میں پھنسےپاکستانی،باکسرعامرخان کا شانداراعلان

باکسرنےبرطانیہ میں پھنسےپاکستانیوں کوواپس لانےکیلئےحکومتِ پاکستان کومدد کی پیشکش کردی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نےبرطانیہ میں پھنسےپاکستانیوں کوواپس لانےکیلئےحکومتِ پاکستان کومدد کی پیشکش کردی۔عامر خان نےسوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپرجاری ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ پاکستان میں پھنسےلوگوں کوواپس لانےکے لئےپاکستانی حکام سےرابطے میں ہوں۔ انہوں نےکہا کہ چارٹرفلائٹس چلانےکیلئےآج دوبارہ ذلفی بخاری سےبات کروں گا۔

باکسرعامرخان نےکہا کہ کوشش ہےبرٹش پاکستانیوں کو 9 اپریل سےواپس لائیں۔ واضح رہےکہ برطانیہ نےپاکستان کوسفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے،ریڈ لسٹ کا مطلب ہےکہ صرف برطانیہ،آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنےوالوں کوبرطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button