کھیل

قومی ٹیم میں کتنی تبدیلیاں کی جارہی ہیں؟

ون ڈے سیریزکےتیسرے اورفیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس کی جانب سےپلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے

پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان جاری ون ڈے سیریزکےتیسرے اورفیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس کی جانب سےپلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہےتاہم سرفرازاحمد کوکھلانےکےامکانات کم ہیں۔ ذرائع کےمطابق قومی ٹیم میں انجرڈ شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنرعثمان قادرمضبوط امیدوارہیں،آصف علی کوتیسرے میچ میں ڈراپ کرنےپراتفاق پایا جاتا ہےان کی جگہ حیدرعلی کوکھلانےکا آپشن موجود ہے۔ تیسرے ون ڈے میں وکٹ کیپرسرفرازاحمد کوبھی کھلانےکےآپشن پربات ہوگی لیکن امکانات کم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیم مینجمنٹ ون ڈے سیریزمیں فاسٹ بولرزکوتسلسل کےساتھ موقع دینےکی خواہش مند ہے۔

شاداب خان کی وطن واپس کےانتظامات کیےجا رہےہیں،جبکہ ون ڈے سیریزکےاختتام پرامام الحق کوبھی وطن واپس آنا ہے،فخرزمان کوٹی ٹوئنٹی کےلیےروکےجانےکا امکان ہےانہیں شاداب خان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کرکٹرزکی واپسی ،شاداب خان کےمتبادل کا آج اعلان کرسکتی ہے۔ دوسری جانب سنچورین میں کل کھیلےجانےوالا تیسرا ون ڈے بارش سےمتاثرہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات نےآج اورکل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button