کھیل

تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میج میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہمارے خیال میں صبح کے وقت میں بال سوئنگ ہوگی جس کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی ہے اور ہم 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ میچ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، آج کا میچ بہت اہم ہے جس کے لیے ہم نے چار تبدیلیاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button