کھیل

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی

فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔ پاکستان کو پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا، فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہےگی۔ اس سےقبل فیفا نےخبردارکیا تھا کہ اگرپاکستان فٹبال فیڈریشن کےہیڈ کوارٹرزپرغیرقانونی قبضہ ختم نہ ہوا اور فیفا ک تسلیم شدہ پی ایف ایف اراکین کوعمارت تک رسائی اور مینڈیٹ کےتحت امور کی انجام دہی کی اجازت نہ دی گئی توپاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کردیا جائےگا۔

فیفا نےکہا تھا کہ فیڈریشن کی معطلی کےنتیجےمیں پاکستان فٹبال فیڈریشن فیفا قوانین کےآرٹیکل 13 میں درج رکنیت کےتمام حقوق سے فوری طور پرمحروم ہوجائےگی اور تاحکم ثانی معطل رہےگی لیکن اس کےساتھ ساتھ پی ایف ایف کی قومی ٹیم یا کوئی بھی کلب کی ٹیم کسی بھی انٹرنیشنل مقابلےمیں شرکت، پی ایف ایف اوراس کےاراکین فیفا کےمالیاتی و ترقیاتی پروگراموں سےفائدہ اٹھانےکےحق سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button